11 جون 2014 - 14:29
سانحہ تفتان کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج

احتجاجی شرکاء سے خطاب میں مقررین کا خطاب کہنا تھا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے اس ناپاک سلسلے کو نہ روکا گیا تو ملک بھر میں ایم ڈبلیو ایم سمیت تمام مظلوم پاکستانی عوام کیساتھ بھرپور اور نہ رکنے والا احتجاجی سلسلے کا آغاز کرینگے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ تفتان کے خلاف سید آباد سے شہداء چوک تک اجتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت کی نااہلی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ جلوس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین ہاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصور علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل سید عباس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اس طرح سے زائرین پر حملہ بدترین دہشتگردی ہے۔ جہاں پر نہتے عوام، خواتین اور بچے محفوظ نہیں۔ ہم حکومت وقت کو متنبہ کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ اگر ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کے اس ناپاک سلسلے کو نہ روکا گیا تو ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام مظلوم پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر بھرپور اور نہ رکنے والے احتجاجی سلسلے کا آغاز کریں گے۔
.......

/169